ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کیجریوال نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو خواتین کی عزت کرنے کا مشورہ دیا

کیجریوال نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو خواتین کی عزت کرنے کا مشورہ دیا

Wed, 08 Mar 2017 20:31:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 8/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عالمی یوم خواتین کے موقع پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی لیڈروں کو خواتین کا احترام کرنے کی نصیحت دی ہے۔بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر دہلی خواتین کمیشن کی طرف سے منعقد ایک تقریب میں وزیر اعلی کیجریوال نے کہاکہ گرمہر کور کے لیے قومی خواتین کمیشن نے کچھ نہیں کیا، ملک کا یہ حال ہے کہ اگر بی جے پی لیڈر ہو تو خواتین کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔دراصل رامجس کالج تنازعہ میں بھی اروند کیجریوال اے بی وی پی کے خلاف کافی سخت تیور میں آئے تھے۔انہوں نے ڈی یو کی طالبہ گرمہر کور کی حمایت میں کئی ٹوئٹ بھی کیا تھا۔آج بھی بین الاقوامی یوم خواتین  کے موقع پر انہوں نے گرمہر کور کے ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے اور قومی خواتین کمیشن کو گرمہر کی حمایت کرنے کی نصیحت دی۔ ساتھ ہی کیجریوال نے بدھ کی صبح ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم جی سے گزارش کروں گا کہ وہ ان تمام لوگوں کو فالو کرنا بند کر دیں جو خواتین کو برا بھلا کہتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، حالانکہ وزیر اعلی کیجریوال اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی کو ٹوئٹر سے متعلق مشورہ دے چکے ہیں۔
 


Share: